0
Saturday 18 May 2019 20:40

ارشد حسین کی مظلومانہ شہادت معصوم بچیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ایک بیداری مہم پر منتج ہوگی، آغا سید حسن

ارشد حسین کی مظلومانہ شہادت معصوم بچیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ایک بیداری مہم پر منتج ہوگی، آغا سید حسن
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں ایک اعلٰی سطحی وفد شہید ارشد حسین بٹ کے گھر گیا اور شہید کے لواحقین سے تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا۔ اس موقعہ پر آغا سید حسن نے شہید ارشد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ارشد حسین بٹ کی مظلومانہ شہادت معصوم بچیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ایک بیداری مہم پر منتج ہوگی اور اس معاملے میں ہمارے سماج کے ضمیر کو جگانے میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایک معصوم بچی کے لئے جو درندگی کی شکار ہوئی کے لئے انصاف کا مطالبہ کرنے والے پُرامن احتجاجی جلوس پر طاقت و تشدد کا بیجا استعمال انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد حسین بٹ نے درندگی کی شکار بچی کے حق میں انصاف کی آواز بلند کی اور اپنی جان نچھاور کرکے احساس انسانیت اور جذبہ ایمانی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ارشد حسین کی قربانی کبھی فراموش نہیں کی جائے گی۔ آغا سید حسن نے شہید کے بلند درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے غم زدہ خانوادہ کو یقین دلایا کہ اس جان کاہ صدمے میں پوری قوم آپ کے غم و ماتم میں برابر کی شریک ہے۔ انجمن شرعی شیعیان کے وفد نے ماگام جاکر سانحہ ملک پورہ سمبل کے خلاف احتجاجی جلوسوں کے دوران زخمی ہوئے افراد کے گھر جاکر ان کی عیادت پرسی کی اور ان کے جلد شفایابی کے لئے دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 795033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش