0
Saturday 18 May 2019 20:56

عرب دوست ملک کویت کا توانائی، تعمیرات اور فوڈ سیکیورٹی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کا عندیہ

عرب دوست ملک کویت کا توانائی، تعمیرات اور فوڈ سیکیورٹی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کا عندیہ
اسلام ٹائمز۔ دوست ملک کویت پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرےگا، یہ سرمایہ کاری توانائی،تعمیرات اورفوڈ سیکیورٹی کےمنصوبوں میں متوقع ہے۔ تفصلات کے مطابق پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی نے عندیہ دے دیا، سرمایہ کاری کا بڑا حصہ توانائی کے شعبے میں کیا جائے گا۔ سرمایہ کاری کیلئے معاہدے کئے جائیں گے اور صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کی جائےگی۔ کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی کے مطابق اتھارٹی نے بلوچستان میں بھی سرمایہ کاری کیلئے حکومت کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کئے ہیں، اس کے علاوہ سندھ میں گھروں کی تعمیر میں بھی کویتی اتھارٹی نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اس سےپہلے بھی کویت پاکستان میں سرمایہ کاری کرچکا ہے، قابل ذکر منصوبوں میں میزان بینک شامل ہے۔ کویت انوسٹمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے سرمایہ کاری کایہ دوسرا مرحلہ ہے۔ اس مرحلے میں پاکستان میں بیس ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔ خیال رہے  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  امیر کویت کے لیے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی خط لے  کر 2 روزہ دورے پر کویت روانہ ہوگئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کویت روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج دو روزہ دورے پر کویت روانہ ہو رہا ہوں، دورہ دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے معاون ثابت ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 795047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش