QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا

18 May 2019 21:16

ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ غربت میں پسی ہوئی عوام مزید مہنگائی برداشت نہیں کرسکتی، اس اضافے سے عام آدمی اور صنعت پر بہت برا اثر پڑیگا، غریب عوام کا چولہا مہنگائی سے پہلے ہی بجھ چکا ہے، حکومت ٹیکس جمع کرنے میں ناکامی کا بدلہ عوام سے لے رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے گیس قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے اقدامات سے احتجاجی تحریک کو ہوا دے رہی ہے۔ ایک بیان میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے اقدامات سے احتجاجی تحریک کو ہوا دے رہی ہے، اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 45 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے، فیصلے سے عوام پر 175 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، مہنگائی کا رمضان پیکج دے کر کہتے ہیں گھبرانا نہیں، غربت میں پسی ہوئی عوام مزید مہنگائی برداشت نہیں کر سکتی۔

شیری رحمان نے کہا کہ اس اضافے سے عام آدمی اور صنعت پر بہت برا اثر پڑیگا، غریب عوام کا چولہا مہنگائی سے پہلے ہی بجھ چکا ہے، حکومت ٹیکس جمع کرنے میں ناکامی کا بدلہ عوام سے لے رہی، آئی ایم معاہدے مطابق 600 ارب روپے کے اضافی  ٹیکس لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت عوام کو رمضان میں احتجاج کرنے پر مجبور کر رہی ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے، کہیں بعد میں پچھتانا نہ پڑ جائے۔


خبر کا کوڈ: 795049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795049/پیپلز-پارٹی-نے-گیس-کی-قیمتوں-میں-اضافے-کو-مسترد-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org