QR CodeQR Code

ڈالر کی قیمت 160 سے 165 روپے تک جا سکتی ہے، سینیٹر رحمن ملک

18 May 2019 21:26

ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ حکومت پاکستانی روپے کی قیمت موجودہ ریٹ پر برقرار رکھے بھی تو بڑی بات ہوگی، روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی کی سونامی عوام پر گر رہی ہے، اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ رہی ہیں اور افراط زر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے روپے کی قدر میں تاریخی کمی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین ماہ پہلے پیشنگوئی دی تھی کہ ڈالر کی قیمت 150 روپے تک جائیگی۔ ایک بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پاکستانی کرنسی کی قدر اتنا گرے گی، کبھی سوچا نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اکنامک انڈیکیٹر بتا رہے ہیں کہ ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت 160 سے 165 روپے تک جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستانی روپے کی قیمت موجودہ ریٹ پر برقرار رکھے بھی تو بڑی بات ہوگی۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی کی سونامی عوام پر گر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ رہی ہیں اور افراط زر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں افراطِ زر کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 795054

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795054/ڈالر-کی-قیمت-160-سے-165-روپے-تک-جا-سکتی-ہے-سینیٹر-رحمن-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org