QR CodeQR Code

امریکہ ایران کے خلاف اپنی حد سے آگے نہ بڑھے، چین

19 May 2019 02:21

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے اپنے امریکی ہم منصب مائیک پمپیو کیساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ایران کیخلاف حالیہ امریکی اقدامات پر شدید اعتراض کرتے ہوئے امریکہ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف اپنی حد سے آگے نہ بڑھے۔


اسلام ٹائمز۔ چین کے وزیر خارجہ "وانگ ژی" نے امریکی وزیر خارجہ "مائیک پمپیو" کے ساتھ ٹیلی پر اپنی گفتگو کے دوران ایران کے خلاف تازہ امریکی اقدامات پر شدید اعتراض کیا ہے، انہوں نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف اپنی حد سے آگے نہ بڑھے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے یہ کہنے کے باوجود کہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کا معاملہ فوجی لڑائی میں بدلتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتا، ایران اور امریکہ کے درمیان تناؤ کی فضا میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے چینی دارالحکومت بیجنگ میں چین کے وزیر خارجہ "وانگ ژی" سے ملاقات کی تھی، جس میں انہوں نے امریکہ کے ساتھ تناؤ کی تازہ ترین صورتحال اور ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) پر دوسرے فریق ممالک کی جانب سے عملدرآمد کے حوالے سے گفتگو کی تھی جبکہ چین ایران کو اپنا اتحادی مانتا ہے اور ایرانی جوہری معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ دستبرداری پر بارہا اعتراض کرچکا ہے۔ ایرانی تیل کی برآمدات پر عائد ہونے والی امریکی پابندیوں کے جواب میں بھی چین نے انہیں غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا۔


خبر کا کوڈ: 795073

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795073/امریکہ-ایران-کے-خلاف-اپنی-حد-سے-آگے-نہ-بڑھے-چین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org