QR CodeQR Code

پی ٹی آئی حکومت پاکستان کی سیاسی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے، عثمان بزدار

19 May 2019 03:34

ایک سوال کے جواب میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی کی لوٹ مار کا دور اب کبھی واپس نہیں آئے گا، 70 سال کی خرابیاں دور کرنے میں وقت لگے گا، حکومت کے درست اقدامات ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی کی لوٹ مار کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا، پی ٹی آئی نے ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کبھی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کی اورنہ کبھی کرے گی، ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت پاکستان کی سیاسی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ شفافیت کا اعتراف ہرسطح پر کیا جارہا ہے، تبدیلی سے خوفزدہ عناصر حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں، قومی خزانے کو لوٹنے والے عناصر قوم کے مجرم ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی کی لوٹ مار کا دور اب کبھی واپس نہیں آئے گا، 70 سال کی خرابیاں دور کرنے میں وقت لگے گا، حکومت کے درست اقدامات ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چینی اور گندم ذخیرہ کرنیوالوں کے خلاف 12 اضلاع میں کارروائی کی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گندم اور چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، صوبے کے عوام کو ذخیرہ اندوزوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے لئے متعلقہ ادارے متحرک رہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 795075

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795075/پی-ٹی-آئی-حکومت-پاکستان-کی-سیاسی-تاریخ-شفاف-ترین-ہے-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org