QR CodeQR Code

خلیج تعاون کونسل اور عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس 30 مئی کو ہو گا

19 May 2019 10:43

واضح رہے کہ اس سے پہلے سعودی عرب سمیت خلیج تعاون کونسل امریکا کو خلیجی ملکوں کی سمندری حدود میں فوج تعینات کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گلف ریجن میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر خلیجی اور عرب ریاستوں کے رہنماؤں کو ہنگامی طور پر 30 مئی کو مدعو کر لیا۔ امریکا ایران کشیدگی پر سعودی عرب نے خلیج تعاون کونسل اور عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس بلا لیے۔ سعودی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق سعودی شاہ سلمان نے 30 مئی کو مکہ میں دونوں تنظیموں کا اجلاس بلایا ہے، اجلاس میں امریکا ایران کشیدگی سمیت خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے سعودی عرب سمیت خلیج تعاون کونسل امریکا کو خلیجی ملکوں کی سمندری حدود میں فوج تعینات کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 795100

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795100/خلیج-تعاون-کونسل-اور-عرب-لیگ-کا-ہنگامی-اجلاس-30-مئی-کو-ہو-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org