0
Sunday 19 May 2019 11:23

عمران خان 30 مئی کو سعودی عرب جائیں گے

عمران خان 30 مئی کو سعودی عرب جائیں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان 30 مئی کو سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے، جہاں وہ او آئی سی سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم 31 مئی کو او آئی سی سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ دورے میں وزیراعظم عمران خان کی سعودی بادشاہ شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم کے دورے سے پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 27 مئی کو سعودی عرب روانہ ہوں گے، وزیر خارجہ 28 اور 29 مئی کو او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 795102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب