0
Sunday 19 May 2019 11:43

کویت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اہمیت کے حامل ہیں، شاہ محمود قریشی

کویت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اہمیت کے حامل ہیں، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کویت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کویت سٹی میں افطار ڈنر کے دوران اپنے کویتی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کویت نے ہرمشکل صورت حال میں پاکستان کی مدد کی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام کے دلوں میں کویت اور اس کی حکومت کے لیے نہایت احترام ہے۔

اس موقع پر کویتی وزیرخارجہ نے کہا کویت میں پاکستان کی خدمات قابل تعریف ہیں جو کویت کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امیر کویت کے لیے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی خط لے کر جا رہا ہوں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میری کویتی وزیراعظم، وزیرداخلہ اور ہم منصب سے ملاقاتیں طے شدہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امیر کویت سے ملاقات میں انہیں صدر پاکستان کا دعوت نامہ اور وزیراعظم کا خط دوں گا۔
 
خبر کا کوڈ : 795103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش