0
Sunday 19 May 2019 12:24

کراچی، ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

کراچی، ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر فائر بریگیڈ ناظم آباد اور سیکٹر ایف 11 نیو کراچی کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 2 انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز محمد خالد عرف مودی اور معراج الدین عرف ماجو کو گرفتار کر لیا، جن کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، کھالیں چھیننے، زبردستی فطرانہ اکٹھا کرنے، فائرنگ، شٹر ڈاﺅن ہڑتالیں کروانے اور روڈ بلاک کرنے میں ملوث ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم محمد خالد عرف مودی نے دوران تفتیش بتایا کہ 1990ء میں ملزم نے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کی اور یونٹ نمبر 137A نارتھ کراچی کا ممبر رہا، بعد ازاں ملزم 2012ء میں سیکٹر ممبر بن گیا۔ ملزم سرسید تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر عرفان حیدر اور نیو کراچی تھانہ کے سینئر انویسٹی گیشن آفیسر شہباز علی کے قتل میں ملوث ہے۔

ملزم معراج الدین عرف ماجو نے دوران تفتیش بتایا کہ 2011ء میں اس نے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کی اور یونٹ نمبر 33F ایوب گوٹھ گڈاپ ٹاﺅن کا ممبر رہا، بعد ازاں ملزم یونٹ نمبر 142 سیکٹر 11F نیو کراچی کا ممبر بن گیا۔ ملزم معراج الدین عرف ماجو عبداللہ عرف ڈاکٹر (پی ایم ایل ایف) اور اختر گبول کے قتل، جبکہ زاہد احمد، عبدالستار، عبدالجبار اور علی مراد خشک کو زخمی کرنے میں ملوث ہے۔ ملزم احسن آباد گڈاپ ٹاﺅن میں 30 پلاٹوں پر چائنا کٹنگ میں بھی ملوث ہے، ملزم چار ایف آئی آرز میں نامزد ہے۔ ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 795107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش