0
Sunday 19 May 2019 18:49

کشمیر میں سیکورٹی صورتحال میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، شاہ فیصل

کشمیر میں سیکورٹی صورتحال میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، شاہ فیصل
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر شاہ فیصل نے گورنر کے مشیر کے وجے کمار سے ملاقات کرکے ریاست کی حفاظتی و ترقیاتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہ فیصل نے انہیں ریاست میں سیکورٹی صورتحال میں بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ یہاں امن و امان کے حالات بحال کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے نوجوانوں جن کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کیس عدالت عالیہ نے کالعدم قرار دیئے ہیں کو بغیر کسی خلل کے معمول کی زندگی بسر کرنے کا بھرپور موقعہ فراہم کیا جانا چاہیئے نیز پولیس کو ہدایت دی جانی چاہیئے کہ ایسے نوجوانوں کے ساتھ سماجی برتاؤ کریں تاکہ وہ اپنی معمول کی زندگی نتیجہ خیز طریقے پر گزار سکیں۔

شاہ فیصل نے مشیر موصوف کی نوٹس میں قومی شاہراہ پر متواتر طور پسیاں گرآنے کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال بھی لائی۔ مشیر موصوف نے یقین دلایا کہ حکومت نے مغل روڑ پر چیک پوسٹ اور عوامی راحت کی دیگر سہولیات ہنگامی بنیادوں پر قائم کرنے کی ہدایت دی ہیں تاکہ مسافروں کو کوئی دشواری پیش نہ آئیں۔ شاہ فیصل نے مشیر کو تعلیم یافتہ نوجوانوں کے اُن خدشات سے بھی واقف کرایا جو خالی اسامیوں کے بھرتی عمل میں شفافیت اور جوابدہی کے فقدان کے بارے میں پاے جارہے ہیں۔ انہوں نے مشیر موصوف سے کہا کہ وہ بھرتی ایجنسیوں اور جموں و کشمیر بینک پر یہ بات باور کرائے کہ بھرتی عمل میں میرٹ اور شفافیت کو بہرحال قائم رکھا جانا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 795117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش