QR CodeQR Code

مولانا معاویہ اعظم طارق نصاب جائزہ کمیٹی کے رکن نامزد

19 May 2019 15:04

کمیٹی تعلیمی نصاب میں متنازع مواد کا جائزہ لے گی اور معتدل نصاب بنانے کیلئے سفارشات تیار کرئے گی۔ وزیراعلی نے کمیٹی کیلئے معاویہ اعظم طارق کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جھنگ سے کالعدم سپاہ صحابہ (راہ حق پارٹی) کے رکن پنجاب اسمبلی معاویہ اعظم طارق کو اسلامی نصاب و تاریخ کے جائزے اور ترتیب کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کا رکن نامزد کر دیا ہے۔ کمیٹی تعلیمی نصاب میں متنازع مواد کا جائزہ لے گی اور معتدل نصاب بنانے کیلئے سفارشات تیار کرئے گی۔ وزیراعلی نے کمیٹی کیلئے معاویہ اعظم طارق کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ دوسری جانب عوامی حلقوں نے معاویہ اعظم کی نامزدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جس بندے کا تعلق ہی کالعدم جماعت سے ہو اور متنازع شخصیت بھی ہو اسے نصاب کمیٹی کی رکنیت دینا افسوسناک ہے، وہ نصاب سے متنازع مواد نکالنے کے بجائے اس میں مزید متنازع مضامین ہی تجویز کریں گے۔ عوامی حلقوں نے ان کی نامزدگی کالعدم قرار دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 795119

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795119/مولانا-معاویہ-اعظم-طارق-نصاب-جائزہ-کمیٹی-کے-رکن-نامزد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org