0
Sunday 19 May 2019 15:30

بدقسمتی ہے عمران خان جیسا شخص وزیراعظم ہے، حمزہ شہباز

بدقسمتی ہے عمران خان جیسا شخص وزیراعظم ہے، حمزہ شہباز
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے اسلام آباد روانگی سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل وزیراعظم نے کہا دعا مانگو ایک ہفتے میں گیس نکل آئے، ابھی الفاظ پورے بھی نہیں ہوئے کہ گیس نہ ملنے کا اعلان ہو گیا، اتنا بے خبر شخص ملک کا وزیراعظم ہے؟ حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں روپیہ کبھی اتنی گراوٹ کا شکار نہیں ہوا، وزیراعظم کو روپے کی قدر میں کمی کا میڈیا سے پتہ چلا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ کا بدترین معاشی بحران ہے، گالیوں سے ملک نہیں چلے گا، کام کریں۔ انہوں نے کہاکہ قوم آپ کا محاسبہ کریگی، نیب کے پیچھے چھپنے نہیں دیگی۔

انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے، مہنگائی 300 گنا بڑھ چکی ہے، دواؤں کی قیمتوں میں تین سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ عمران خان جیسا شخص ملک کا وزیراعظم بنا، ملک کی تاریخ کا بدترین معاشی بحران ہے، آج اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو رہی ہیں، آج ملکی معاملات پر بات چیت ہوگی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا چاہیے ورنہ قوم معاف نہیں کرے گی، آج جن چیزوں پر بات چیت ہوگی اس سے نواز شریف اور شہباز شریف کو آگاہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 795120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش