0
Sunday 19 May 2019 15:49

سلیم قادری نے انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے رواداری کی بنیاد ڈالی، ڈاکٹر شاہد حسین

سلیم قادری نے انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے رواداری کی بنیاد ڈالی، ڈاکٹر شاہد حسین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے بانی محمد سلیم قادری شہید کے یوم شہادت پر ملک بھر میں تقریبات، فاتحہ و قرآن خوانی، ریلیاں نکالی گئیں۔ محمد سلیم قادری خاص مذہبی سوچ و فکر اور عشق مصطفی (ص) میں سرشار شخصیت تھے۔ آپ نے مسلمانوں کو نظام کفر سے نکالنے اور حقیقی اسلامی ریاست میں لانے کیلئے جدوجہد کی۔ انتہا پسندی و دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بانی سنی تحریک محمد سلیم قادری کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ قائد سنی تحریک محمد سلیم قادری نے باطل کے سامنے ڈٹ جانے اور ملکی سلامتی کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا درس دیا۔ محمد سلیم قادری کے قاتلوں کو سزا نہ ملنا اداروں کی نااہلی ہے، حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی اہلیت پر شہید سلیم قادری کے قاتل سوالیہ نشان ہے۔ پاکستان میں حکومت، قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور عدلیہ نام کی کوئی چیز نہیں، بانی سنی تحریک محمد سلیم قادری کے قاتلوں کو آج تک منطقی انجام تک نہیں پہنچایا جا سکا۔ حکومت فی الفور قاتلوں کو گرفتار کرکے اہلسنت کو انصاف فراہم کرے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر ڈاکٹر محمد شاہد حسین، جنرل سیکرٹری محمد زاہد حبیب قادری، ڈاکٹر محمد عمران مصطفی کھوکھر نے ”بانی سنی تحریک محمد سلیم قادری کے یوم شہادت“ کے موقع پر اپنےخطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی سنی تحریک محمد سلیم قادری کے نظریات کو اُجاگر کرنے اور پاکستان کو حقیقی، اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کیلئے پاکستان سنی تحریک آج بھی ثروت اعجاز قادری کی قیادت میں کوشاں ہیں۔ محمد سلیم قادری نے انتہا پسند دہشتگردوں کیخلاف سینہ سپر ہو کر کام کیا۔ آپ نے پاکستان سے فرقہ واریت کے خاتمے اور باہم رواداری کیلئے تحریک کی بنیاد ڈالی۔ ان کے نیک مشن کو پائے تکمیل تک پہنچانے کیلئے کارکنان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ 18 مئی 2001 کو شہید ہونیوالے بانی سنی تحریک محمد سلیم قادری آج بھی کروڑوں دلوں میں زندہ ہیں۔ محمد سلیم قادری پاکستان سنی تحریک کے بانی ہیں۔ جنہوں نے عوام اہلسنت میں شعور اجاگر کرکے نظریے کے تحفظ کو یقینی بنایا۔
خبر کا کوڈ : 795121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش