0
Sunday 19 May 2019 15:46

منی لانڈرنگ کے 60 ہزار سے زائد ملزمان ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں گے

منی لانڈرنگ کے 60 ہزار سے زائد ملزمان ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں گے
اسلام ٹائمز۔ ٹیکس چوروں کے بعد اب منی لانڈرنگ کے ملزمان کو بھی ریلیف ملے گا، منی لانڈرنگ کے 60 ہزار سے زائد ملزمان ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ٹیکس چوروں کو کھلی چھوٹ دینے کے بعد اب منی لانڈرنگ کے ملزمان کو بھی ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ منی لانڈرنگ کے 60 ہزار 375 ملزمان ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ حاصل کرینگے۔ 26 مختلف ممالک میں ملزمان کے خلاف مقامی قانون کے تحت کارروائی کا فیصلہ مؤخر، جبکہ ایف بی آر کو مقدمات قائم کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ حکومی اس اقدام سے ایف بی آر، ایف آئی اے اور دفتر خارجہ سمیت اہم اداروں کی ایک سال کی محنت بھی ضائع ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ بیرون ملک ایمنسٹی حاصل کرنے پر 6 فیصد ٹیکس دینا ہوگا، جبکہ پیسہ پاکستان منتقل کرکے 4 فیصد پر کلین چٹ ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 795122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے