0
Sunday 19 May 2019 15:54

درست تحقیقات نہ کرنیوالا افسر گھر جائیگا، آئی جی سندھ برہم

درست تحقیقات نہ کرنیوالا افسر گھر جائیگا، آئی جی سندھ برہم
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر کلیم امام نے شعبہ تفتیش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم جاری کیا ہے کہ جو انویسٹی گیشن آفیسر درست تحقیقات نہیں کرے گا، وہ گھر جائے گا، کیس حل نہ کرنے والے کو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔ آئی جی سندھ نے سندھ بھر کے تمام ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز کو حکم دیا ہے کہ جو ایس آئی او کسی بھی کیس کو حل نہ کرسکے یا اس کی کارکردگی سے ایسا محسوس ہو کہ کیس حل کرنے میں وہ دلچسپی نہیں لے رہا، تو اسے عہدے سے فوری طور پر ہٹا دیا جائے۔ کراچی میں منعقدہ اجلاس میں آئی جی سندھ نے کہا کہ شہریوں کو بلاجواز تنگ نہ کیا جائے اور انہیں انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، عام تاثر یہ ہے کہ شہریوں کی ایف آئی آر درج نہیں کی جاتی، اس ضمن میں تمام متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی گئی کہ شہریوں کو کسی طرح بھی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا چاہیے اور ان کی ایف آئی آرز فوری طور پر درج کی جائیں۔

اجلاس میں آئی جی سندھ کو بتایا گیا کہ ایف آئی آر کے اندراج م یں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے کہا کہ شعبہ تفتیش کسی بھی کیس کی اس انداز میں تفتیش کرے کہ تحقیقات مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر ہو اور اس میں کسی بھی قسم کا کوئی ابہام باقی نہ رہے، حتیٰ کہ جب کیس عدالت میں پیش کیا جائے، تو کیس مضبوط ہونا چاہیے۔ انہوں نے تمام ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز کو شعبہ تفتیش کی کارکردگی کو مکمل طور پر مانیٹر کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
خبر کا کوڈ : 795123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش