0
Sunday 19 May 2019 16:04

سیاستدانوں کا بغیر ثبوت مخالف سیاستدانوں کو چور ڈاکو کہنا تنقید نہیں توہین ہے، مولانا طارق جمیل

سیاستدانوں کا بغیر ثبوت مخالف سیاستدانوں کو چور ڈاکو کہنا تنقید نہیں توہین ہے، مولانا طارق جمیل
اسلام ٹائمز۔ دینی مبلغ اور ممتاز تبلیغی رہنما مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کا بغیر ثبوت مخالف سیاستدانوں کو چور ڈاکو کہنا تنقید نہیں توہین ہے۔ مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کا بغیر ثبوت مخالف سیاستدانوں کو چور ڈاکو کہنا تنقید نہیں توہین ہے، لہٰذا الزام لگانے والے کے پاس ثبوت ہونے چاہئیں کیونکہ اسے اللہ کی بارگاہ میں اپنا الزام ثابت کرنا بھی ہوگا۔ رمضان ٹرانسمیشن میں فنکاروں کی شمولیت کے حوالے سے مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ اداکاروں اور فنکاروں کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن میں حصہ لینے میں کوئی قباحت نہیں، مقصد خیر خواہی کی بات کرنا ہے، یہ بات فنکاروں سمیت کوئی بھی کر سکتا ہے، ہمیں کسی کے کردار یا اعمال کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں، یہ حق صرف اللہ کے ذات کے پاس ہے، اللہ جانتا ہے کہ کون کیا ہے اور اسے اس کے کردار کی بدولت ہی جنت یا جہنم کا فیصلہ ہونا ہے، ہمیں یہ حق حاصل نہیں کہ اپنی مرضی سے جنت جہنم تقسیم کرتے پھریں۔
 
خبر کا کوڈ : 795126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے