QR CodeQR Code

ایبٹ آباد، آپریشن فیس کی عدم ادائیگی پر محصور بچی گھر منتقل، انکوائری کمیٹی تشکیل

19 May 2019 16:10

ایبٹ آباد میں نجی ہسپتال کی انتظامیہ اخلاقیات کا درس بھول گئی، آپریشن کی مکمل رقم ادا نہ کرنے پر 7 سالہ یتیم بچی کو ہسپتال میں محصور کرلیا تھا جس پر بچی کے چچا نے وزیراعظم عمران خان سے معاملے پر نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد کے نجی ہسپتال میں آپریشن فیس کی عدم ادائیگی پر بچی کو محصور کئے جانے کے معاملے پر ڈی ایچ او ڈاکٹر فیصل ہسپتال پہنچ گئے اور بچی کو گھر بھجوا دیا، انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ ایبٹ آباد میں نجی ہسپتال کی انتظامیہ اخلاقیات کا درس بھول گئی، آپریشن کی مکمل رقم ادا نہ کرنے پر 7 سالہ یتیم بچی کو ہسپتال میں محصور کرلیا تھا جس پر بچی کے چچا نے وزیراعظم عمران خان سے معاملے پر نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔ علم ہونے پر ڈی ایچ او ڈاکٹر فیصل ہسپتال پہنچے اور بچی کو گھر بھجوا دیا، معاملے کی انکوائری کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دیدی۔


خبر کا کوڈ: 795130

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795130/ایبٹ-آباد-آپریشن-فیس-کی-عدم-ادائیگی-پر-محصور-بچی-گھر-منتقل-انکوائری-کمیٹی-تشکیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org