QR CodeQR Code

پشاور، بچے سے زیادتی ثابت، ملزم کو ساڑھے 6 سال قید 10 لاکھ جرمانہ

19 May 2019 16:24

ملزم کے خلاف جرم ثابت ہونے جوینائل کورٹ جج وودیہ مشتاق ملک نے ملزم ساڑھے 6 سال قید، 10 لاکھ روپے جرمانہ اور متاثرہ بچے کو 50 ہزار روپے بطور ازالہ رقم دینے کے احکامات جاری کردیے۔


اسلام ٹائمز۔ جوینائل کورٹ پشاور نے 9 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتارملزم کو جرم ثابت ہونے پر ساڑھے 6 سال قید، 10 لاکھ روپے جرمانہ اور متاثرہ بچے کو 50 ہزار روپے بطور ازالہ رقم دینے کے احکامات جاری کردیے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نوید سکنہ پلوسی پر الزام تھا کہ انہوں نے 9 سالہ بچے کو دکان سے چپس لینے کے بعد راستے میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد متاثرہ بچے کے بڑے بھائی نے تہکال تھانہ میں رپورٹ درج کردی اور بعد ازاں ملزم کو 164 بیان کے تحت نامزد کردیا۔ گزشتہ روز ملزم کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اور ملزم کے خلاف جرم ثابت ہونے جوینائل کورٹ جج وودیہ مشتاق ملک نے ملزم ساڑھے 6 سال قید، 10 لاکھ روپے جرمانہ اور متاثرہ بچے کو 50 ہزار روپے بطور ازالہ رقم دینے کے احکامات جاری کردیے۔


خبر کا کوڈ: 795131

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795131/پشاور-بچے-سے-زیادتی-ثابت-ملزم-کو-ساڑھے-6-سال-قید-10-لاکھ-جرمانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org