0
Sunday 19 May 2019 16:30

پشاور، قتل کے الزام میں گرفتار بہن بھائی کی ضمانت کیلئے درخواست دائر

پشاور، قتل کے الزام میں گرفتار بہن بھائی کی ضمانت کیلئے درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ پشاور شاہ عالم میں لکی مروت کے رہائشی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار بہن بھائی نے پشاور کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پشاور کی عدالت میں ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان شہزاد اور اُسکی بہن مسماۃ(ر) ساکنان عارف کالونی شاہ عالم پل چارسدہ روڈ پشاور پر الزام ہے کہ انہوں نے مدعی مقدمہ سمیع اللہ کے بیٹے شفیع اللہ ساکن کاٹکا پائندہ خیل نارمحمد سرائے نورنگ لکی مروت کو پشاور شاہ عالم کے مقام پر قتل کیا تھا۔ مقتول کے باپ کا بیان تھا کہ اُسکے بیٹے کا فون پر مسماۃ (ر) کے ساتھ رابطہ تھا اور وہ پشاور آیا کرتا تھا۔ ملزمان نے گرفتاری کے بعد ضمانت کی درخواست دائر کردی عدالت نے سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 795132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب