0
Sunday 19 May 2019 16:34

اپوزیشن کا افطار ڈنر سوئس بینک اکاونٹس اور ایون فیلڈ جائیدادیں بچانے کیلئے ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اپوزیشن کا افطار ڈنر سوئس بینک اکاونٹس اور ایون فیلڈ جائیدادیں بچانے کیلئے ہے، ڈاکٹر شہباز گل
اسلام ٹائمز۔ ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے حمزہ شہباز کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی اور نون لیگ کا گٹھ جوڑ کرپشن بچانے کی نا کام کوشش ہے، اپنی کرپشن بچانے کے لیے ماہ مقدس کا تقدس پامال نہ کریں۔ تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے حمزہ شہباز کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول آج حمزہ اور مریم سے پوچھیں گے کہ زرداری کو سڑکوں پر کب گھسیٹنا ہے؟

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو نقصان ان کی کرپشن اور ٹی ٹی ٹرانزیکشنز سے ہوا، 10 سال میں 50 ارب ڈالر قرضہ لے کر بیرون ملک جائیدادیں بنائی گئیں، آج سوئس بینک اکاونٹس اور ایون فیلڈ جائیدادیں بچانے پر حکمت عملی طے ہوگی۔ ترجمان نے کہا کہ عوام نے دیکھ لیا ہے کہ زرداری اور شریف خاندان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، چوروں کو بے نقاب کرنا اور ان کا گٹھ جوڑ عمران خان کی کام یابی ہے، کرپشن گُرو عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے نیب کو اپنے کرتوتوں کا جواب دیں۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے بلاول بھٹو کے افطار ڈنر میں شرکت کے لیے اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں آج اکٹھی ہو رہی ہیں، ملکی معاملات پر بات چیت ہوگی۔ انھوں نے کہا ملک کو بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے، عمران خان کو کارکردگی بہتر کرنا ہوگی یا گھر جانا ہو گا، موجودہ حکمران نا اہل ہیں، عوام ان کے جھوٹ پر توجہ نہ دیں۔
 
خبر کا کوڈ : 795134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش