0
Sunday 19 May 2019 18:20

پاراچنار، مذہبی و سماجی رہنماؤں کا سول جج عدالت کے دفتر کیلئے بھرتیوں میں گھپلوں پر احتجاج

پاراچنار، مذہبی و سماجی رہنماؤں کا سول جج عدالت کے دفتر کیلئے بھرتیوں میں گھپلوں پر احتجاج
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں مختلف تنظیموں کے رہنماؤں اور قبائلی عمائدین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سول جج عدالت ضلع کرم کے دفتر کیلئے ملازمین کی بھرتیوں میں بے قاعدگیوں اور گھپلوں پر احتجاج کیا۔ مظاہرین مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی رہنما حاجی سردار حسین، سماجی رہنما علی جواد طوری، آغا مزمل حسین اور عیسائی برادری کے رہنماؤں نے کہا کہ سول جج ضلع کرم کے دفتر میں ملازمین کی بھرتیوں میں ناانصافی سے کام لیا گیا ہے۔ میرٹ کی بجائے من پسند امیدواروں کو بھرتی کیا گیا اور اہل امیدواروں کو راستے سے ہٹانے کے لئے انٹرویوز اور ٹیسٹ کے غلط تاریخ امیدواروں کو بتائے گئے۔ رہنماؤں اور امیدواروں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر بھرتی ختم کرکے میرٹ پر ضلع کرم کے عدالت کے لئے ملازمین بھرتی کئے جائیں اور بھرتیوں میں غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف اعلی سطحی تحقیقات کی جائیں۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مسئلے کے حل تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 795139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش