0
Sunday 19 May 2019 21:40

ایران کو روکنے کیلئے مسلم امہ نے اسرائیل کیساتھ تعلقات بحال رکھے ہیں، محمد زبیر

ایران کو روکنے کیلئے مسلم امہ نے اسرائیل کیساتھ تعلقات بحال رکھے ہیں، محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینیئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ فلسطین کا معاملہ ہمارے دل کے قریب ہے، اسرائیل کیساتھ عرب ممالک کے تعلقات ہیں۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہوٹل میں القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کو روکنے کیلئے مسلم امہ نے اسرائیل کیساتھ تعلقات بحال رکھے ہوئے ہیں۔ محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم مسئلہ فلسطین کو اٹھائیں گے تو ہم کشمیر کے مسئلے کو بھی عالمی سطح پر بہتر اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے فلسطین قبلہ اول کی وجہ سے اہم ہے اور پاکستانی دفتر خارجہ کو چاہیئے کہ فلسطین کے موضوع کو عالمی سطح پر اُٹھائے۔
خبر کا کوڈ : 795150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش