0
Sunday 19 May 2019 22:11

قرآن مجید سے وابستگی اختیار کرکے گمراہی اور بے راہ روی سے بچا جاسکتا ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

قرآن مجید سے وابستگی اختیار کرکے گمراہی اور بے راہ روی سے بچا جاسکتا ہے، علامہ شہنشاہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ کراچی کی سفینتہ المومنین ٹرسٹ کے تحت جامع مسجد و امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ میں رمضان المبارک کے اجتماع سے خطاب کے دوران مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ قرآن مجید سے وابستگی اختیار کرکے گمراہی اور بے راہ روی سے بچا جاسکتا ہے، کیونکہ قرآن وہ کھلی کتاب ہے جس میں رہتی دنیا تک کے انسانوں کے مسائل اور ان کا حل موجود ہے، اس میں بقاء بھی ہے، نجات بھی اور فلاح کے ساتھ درست رہنمائی بھی موجود ہے، لہٰذا ہمیں قرآن کے ساتھ ساتھ اہلبیت اطہار (ع) کے در سے بھی وابستگی اختیار کرنا ہوگی تاکہ قیامت کے دن شفاعت نصیب ہو اور خدا کے ساتھ ساتھ رسول اکرم (ص) اور اولاد رسول (ع) بھی ہم سے راضی ہوجائیں۔
خبر کا کوڈ : 795153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے