QR CodeQR Code

قرآن مجید سے وابستگی اختیار کرکے گمراہی اور بے راہ روی سے بچا جاسکتا ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

19 May 2019 22:11

رمضان المبارک کے اجتماع سے خطاب کے دوران شیعہ عالم دین نے کہا کہ ہمیں قرآن کے ساتھ ساتھ اہلبیت اطہار (ع) کے در سے بھی وابستگی اختیار کرنا ہوگی تاکہ قیامت کے دن شفاعت نصیب ہو اور خدا کے ساتھ ساتھ رسول اکرم (ص) اور اولاد رسول (ع) بھی ہم سے راضی ہوجائیں۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کی سفینتہ المومنین ٹرسٹ کے تحت جامع مسجد و امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ میں رمضان المبارک کے اجتماع سے خطاب کے دوران مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ قرآن مجید سے وابستگی اختیار کرکے گمراہی اور بے راہ روی سے بچا جاسکتا ہے، کیونکہ قرآن وہ کھلی کتاب ہے جس میں رہتی دنیا تک کے انسانوں کے مسائل اور ان کا حل موجود ہے، اس میں بقاء بھی ہے، نجات بھی اور فلاح کے ساتھ درست رہنمائی بھی موجود ہے، لہٰذا ہمیں قرآن کے ساتھ ساتھ اہلبیت اطہار (ع) کے در سے بھی وابستگی اختیار کرنا ہوگی تاکہ قیامت کے دن شفاعت نصیب ہو اور خدا کے ساتھ ساتھ رسول اکرم (ص) اور اولاد رسول (ع) بھی ہم سے راضی ہوجائیں۔


خبر کا کوڈ: 795153

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795153/قرآن-مجید-سے-وابستگی-اختیار-کرکے-گمراہی-اور-بے-راہ-روی-بچا-جاسکتا-ہے-علامہ-شہنشاہ-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org