QR CodeQR Code

اصغریہ تحریک کا عالمی یوم القدس بھرپور انداز میں منانے کا اعلان

19 May 2019 23:57

عالمی یوم القدس کے موقع پر کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر شہزاد رضا نے کہا ہے کہ رہبر کبیر امام خمینیؒ کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے سندھ بھر میں یوم القدس بھرپور انداز میں منایا جائے گا، یوم القدس مظلومین جہاں فلسطین سے اظہار یکجھتی اور باطل طاغوتی قوتیں امریکا اور اسرائیل کے خلاف اعلان بیزاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصغریہ تحریک کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس کے موقع پر کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی، مرکزی رہنما ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کی ریلیوں میں شرکت کریں گے، جبکہ مرکزی صدر محمد عالم ساجدی حیدرآباد کی مرکزی ریلی سے خطاب کریں گے۔

 


خبر کا کوڈ: 795156

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795156/اصغریہ-تحریک-کا-عالمی-یوم-القدس-بھرپور-انداز-میں-منانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org