0
Sunday 19 May 2019 23:57

اصغریہ تحریک کا عالمی یوم القدس بھرپور انداز میں منانے کا اعلان

اصغریہ تحریک کا عالمی یوم القدس بھرپور انداز میں منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر شہزاد رضا نے کہا ہے کہ رہبر کبیر امام خمینیؒ کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے سندھ بھر میں یوم القدس بھرپور انداز میں منایا جائے گا، یوم القدس مظلومین جہاں فلسطین سے اظہار یکجھتی اور باطل طاغوتی قوتیں امریکا اور اسرائیل کے خلاف اعلان بیزاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصغریہ تحریک کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس کے موقع پر کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی، مرکزی رہنما ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کی ریلیوں میں شرکت کریں گے، جبکہ مرکزی صدر محمد عالم ساجدی حیدرآباد کی مرکزی ریلی سے خطاب کریں گے۔

 
خبر کا کوڈ : 795156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش