QR CodeQR Code

حزب اختلاف نے اگر حکومت ہٹانی ہے تو تحریک عدم اعتماد لائے، علی محمد خان

20 May 2019 01:51

اپوزیشن جماعتوں نے بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر میں اتفاق رائے سے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی حکومت کیخلاف احتجاج کا آغاز کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اختلاف نے اگر حکومت ہٹانی ہے تو تحریک عدم اعتماد لائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا اتحاد صرف چائے کی پیالی میں طوفان ہے۔  وزیر مملکت علی محمد خان نے اپوزیشن کے اتحاد کو رمضان کے پاک مہینے میں ناپاک الائنس قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر میں اتفاق رائے سے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی حکومت کیخلاف احتجاج کا آغاز کیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 795166

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795166/حزب-اختلاف-نے-اگر-حکومت-ہٹانی-ہے-تحریک-عدم-اعتماد-لائے-علی-محمد-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org