QR CodeQR Code

برازیل کے بار میں فائرنگ، 11 افراد ہلاک

20 May 2019 10:50

برازیلین حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 7 مسلح افراد نے بار میں فائرنگ کی اور فرار ہو گئے، فائرنگ سے 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ برازیل کی ریاست پارا کے شہر بیلم کے ایک بار میں مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ برازیلین حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 7 مسلح افراد نے بار میں فائرنگ کی اور فرار ہو گئے، فائرنگ سے 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہوا ہے جو پولیس کی حراست میں ہے۔ برازیلین حکام کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے 11 افراد میں 6 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں، اس واقعے کی فوری طور پر کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 795214

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795214/برازیل-کے-بار-میں-فائرنگ-11-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org