QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر کیلئے بامعنی مذاکراتی عمل لازمی ہے، محبوبہ مفتی

20 May 2019 11:47

پارٹی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ سیاسی طاقتوں کو مل کر جموں کشمیر کو موجودہ افراتفری، خون خرابہ اور غیری یقینیت کے ماحول سے باہر نکالنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے بھارت، پاکستان اور کشمیری لیڈر شپ کے درمیان بامعنی مذاکراتی عمل کی وکالت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر اس معاملے کو نظرانداز کیا گیا تو یہ دونوں ملکوں کے درمیان نیوکلیائی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔ پارٹی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ سیاسی طاقتوں کو مل کر جموں کشمیر کو موجودہ افراتفری، خون خرابہ اور غیری یقینیت کے ماحول سے باہر نکالنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب مسئلہ کشمیر کے بارے میں یہ حقیقت آشنا ہوئی ہے کہ اگر اس کو ایسا ہی چھوڑا گیا تو یہ ہندوستان اور پاکستان کو جوہری جنگ کی طرف دھکیلنے کے لئے مجبور کرے گا۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے لئے یہ موزوں وقت ہے کہ وہ اپنے جامع مفادات کے لئے مسئلہ کشمیر کو ترجیجی بنیادوں پر حل کریں اور اس کے آغاز کے لئے پی ڈی پی کا سیلف رول فارمولہ ہے، جو بہترین متبادل ہے، جس کو پہلے ہی جنوبی ایشائی خطے کی بڑی آوازوں کی پذیرائی بھی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ ایام میں پاکستان نے پرامن اور بامعنی مذاکراتی عمل کے لئے مثبت اشارے دیئے ہیں۔ انہوں نے بھارتی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ امن اور مفاہمت کی پہل کے لئے مثبت جواب دیں۔ انہوں نے دونوں ملکوں کو مشورہ دیا کہ وہ برصغیر کے عوام کے جامع وسیع تر مفادات کے لئے اپنی انا چھوڑ دیں
۔


خبر کا کوڈ: 795220

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795220/مسئلہ-کشمیر-کیلئے-بامعنی-مذاکراتی-عمل-لازمی-ہے-محبوبہ-مفتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org