QR CodeQR Code

عوام ایگزٹ پول پر نہیں اصل نتائج پر یقین کریں، وینکیا نائیڈو

20 May 2019 11:41

نائب صدر نے کہا کہ انتخابات جیتنے کے لئے امیدواروں کا کروڑوں روپے خرچ کرنا جمہوریت کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمہوریہ ہند کے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ عوام ایگزٹ پول کی بجائے اصل نتائج پر یقین کریں۔ وینکیا نائیڈو نے نئی دہلی میں ایک میٹنگ میں کہا کہ انہیں یاد ہے کہ نائب صدر بننے سے قبل انتخابات کے دوران وہ ہر روز 16 انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے دور ہونے پر افسوس ہے لیکن یہ عزت دارانہ عہدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں 70 برس کی عمر میں سیاست چھوڑ کر سماج کی خدمت کرنا چاہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کو اپنے اپنے مخالفین کی تنقید کرنے کے دوران سخت الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیئے۔ نائیڈو نے کہا کہ انتخابات جیتنے کے لئے امیدواروں کا کروڑوں روپے خرچ کرنا جمہوریت کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خوش کن اسکیموں کے نفاذ کے خلاف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 795222

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795222/عوام-ایگزٹ-پول-پر-نہیں-اصل-نتائج-یقین-کریں-وینکیا-نائیڈو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org