QR CodeQR Code

معیشت بہت جلد بحران سے باہر آ جائے گی، عمران خان

20 May 2019 11:38

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم پاکستان نے کاروباری برادری کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جس میں مختلف چیمبرز آف کامرس اور معیشت کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنی حکومت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو درپیش مسائل کاروباری برادری اور حکومت کی کوششوں سے جلد حل کر لیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے کاروباری برادری کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جس میں مختلف چیمبرز آف کامرس اور معیشت کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے تاجر حضرات کو انٹرنیشنل مارنیٹر فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ہونے والے معاہدے سے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران فریقین کے درمیان مارکیٹ صورتحال اور معیشت کی بہتری کے لیے راہ نکالنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات سے باخبر ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ کاروباری حضرات نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذراعت اور چھوٹی صنعتوں میں ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے میں مدد کریں۔ ان کاروباری شخصیات میں سے کچھ نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ حکومت کاروباری شخصیات کے واجبات کی کلیئرنس کے لیے اقدامات کریں تاکہ ردِ عمل کے طور پر وہ معاشی سرگرمیوں کا آغاز کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ ملاقات کے دوران تاجر برادری کا کہنا تھا کہ حکومت فائدہ مند شعبوں پر توجہ دینے کے بجائے تمام شعبوں پر توجہ دے۔ ملک میں بڑھتے ہوئے بجلی کے نرخ سے پریشان تاجر برادری کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ وہ صنعتی ترقی کے لیے بجلی کے نرخ میں استحکام لے کر آئیں۔ ملکی برآمدات کو بڑھانے سے وفد نے ایک ’ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ‘ قائم کرنے کا بھی مشورہ دیا جس کی مدد سے صنعتی نمائشوں کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کیا جا سکے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تاجر حضرات کی تجاویز سے فائدہ اٹھانے کے لیے وہ ان سے باقاعدہ ملاقاتیں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 795230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795230/معیشت-بہت-جلد-بحران-سے-باہر-ا-جائے-گی-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org