0
Monday 20 May 2019 12:53

نوشہرہ، دو کمسن بھائی نہر میں ڈوبنے سے جاں بحق

نوشہرہ، دو کمسن بھائی نہر میں ڈوبنے سے جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کے علاقے رسالپور کوچہ ڈھیری میں دو کمسن بھائی کھیلتے کھیلتے گھر کے قریب نہر میں گرنے سے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نہر کے پانی میں دو کمسن بھائی 4 سالہ عزیز اور 3 سالہ عمیر ولد مجاہد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں بھائی آپس میں کھیل رہے تھے کہ اس دوران قریبی بہر میں گر گئے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اطلاع ملتے ہی نہر سے بچوں کو نکال لیا گیا جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئے۔
خبر کا کوڈ : 795251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش