0
Monday 20 May 2019 14:49

چترال اور گردونواع میں زلزلے کے جھٹکے

چترال اور گردونواع میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام ٹائمز۔ چترال شہر اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چترال اور گرد و نواح میں پیر کی صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر پر کوہ ہندوکش ریجن میں تھا جب کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ کئی کچے مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
خبر کا کوڈ : 795275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش