0
Monday 20 May 2019 19:14

چین کے نائب صدر کا مجوزہ دورہ لاہور، چیف سیکرٹری نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

چین کے نائب صدر کا مجوزہ دورہ لاہور، چیف سیکرٹری نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں چینی نائب صدر کے دورہ لاہور کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری آفس میں ہونیوالے اجلاس میں آئی جی پولیس، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپرینشز لاہور، کمشنر لاہور، ڈی سی لاہور سمیت مختلف محکموں کے اعلی افسران اور سیکرٹریز شریک تھے۔ اجلاس میں چینی نائب صدر کو لاہور میں فول پروف سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے اس حوالے سے سکیورٹی کی مختلف کمیٹیاں بھی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس مین ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ زعیم اقبال شیخ نے سکیورٹی امور پر بریفنگ بھی دی ہے۔ چیف سیکرٹری نے چینی نائب صدر کے دورہ کے روٹ پر پولیس اور ایلیٹ فورس کی اضافی نفری لگانے کی بھی ہدایت کی۔ چیف سیکرٹری نے آئی جی پولیس کو اس حوالے سے جامع سکیورٹی پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے اجلاس میں چینی نائب صدر کے دورہ لاہور کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔ یاد رہے کہ چین کے نائب صدر 28 مئی کو لاہور کے دورے پر آ رہے ہیں۔ چینی نائب صدر خصوصی طیارے پر لاہور پہچنیں گے اور لاہور میں پی سی ہوٹل میں قیام کریں گے۔ چینی نائب صدر لاہور میوزیم، بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ بھی جائیں گے جبکہ مزارِ اقبالؒ پر بھی حاضری دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 795296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش