0
Monday 20 May 2019 16:43

ملتان، آئی ایس او پاکستان کے یوم تاسیس کی مناسبت سے تقریب، کیک بھی کاٹا گیا

ملتان، آئی ایس او پاکستان کے یوم تاسیس کی مناسبت سے تقریب، کیک بھی کاٹا گیا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سنتالیسویں یوم تاسیس کی مناسبت سے حیدریہ مسجد ملتان میں یوم تاسیس و تجدید عہد کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی، سابق مرکزی صدر و بزرگ عالم دین علامہ غلام شبیر بخاری، سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، سلیم عباس صدیقی، جواد رضا جعفری، ڈاکٹر عرفان حیدر، ڈاکٹر موسیٰ کاظم، قاسم جعفری سمیت دیگر سینیئرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق مرکزی صدر وبزرگ عالم دین علامہ غلام شبیر بخاری نے آئی ایس او کے ماضی پر روشنی ڈالی اور مستقبل کے حوالے مزید اہداف حاصل کرنے پر زور دیا، تقریب کے اختتام پر بہترین یونٹ، ڈویژنل کابینہ اور مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں، آخر میں آئی ایس او پاکستان کے یوم تاسیس کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔
خبر کا کوڈ : 795311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش