QR CodeQR Code

اسٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھا کر 12.25 فیصد کردی

20 May 2019 16:56

جولائی تا اپریل مہنگائی کی رفتار گزشتہ سال سے دگنی ہوگئی، جولائی اپریل افراط زر کی شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی، مالی سال 2019ء میں افراط زر کی شرح 6.5 سے 7 فیصد تک رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 1.5 فیصد اضافہ کر دیا، جس کے بعد پالیسی ریٹ 12.25 فیصد ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2 ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، جس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نئی پالیسی میں اسٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھا دی، شرح سود میں 150 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پالیسی ریٹ 12.25 فیصد ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق جولائی تا اپریل مہنگائی کی رفتار گزشتہ سال سے دگنی ہوگئی، جولائی اپریل افراط زر کی شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی، مالی سال 2019ء میں افراط زر کی شرح 6.5 سے 7 فیصد تک رہے گی، جبکہ شرح سود 12.25 فیصد مقرر کر دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 795317

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795317/اسٹیٹ-بینک-نے-شرح-سود-بڑھا-کر-12-25-فیصد-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org