0
Monday 20 May 2019 17:37

ضلع خیبر، احترام رمضان میں سستی اشیا بیچنے والا نرنجن سنگھ

ضلع خیبر، احترام رمضان میں سستی اشیا بیچنے والا نرنجن سنگھ
اسلام ٹائمز۔ ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والا سکھ خاندان گذشتہ 40 سال سے اپنی قدیم دکان پر رمضان میں آٹا، گھی، چاول، دالیں، شربت، بیسن اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیا سستے داموں فروخت کرتا ہے۔ جمرود بازار میں قائم دکان میں نرنجن سنگھ نے اپنے باپ دادا کی رویات کو برقرار رکھتے ہوئے رمضان کی آمد کے ساتھ ہی سرکاری قیمتوں سے کئی گنا کم ریٹ کا نرخنامہ آویزاں کر دیا ہے۔ قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں متوسط اور غریب خاندان نرنجن سنگھ کی دکان سے خریداری کرتے ہیں۔ نرنجن سنگھ کا کہنا ہے کہ رمضان کے احترام میں ہر سال اپنا نرخنامہ لگاتے ہیں، ہم کوشش کرتے ہیں کہ اس ماہ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سستے داموں چیزیں فروخت کریں جس سے ثواب ملتا ہے اور خدمت بھی ہوتی ہے۔ پشاور کی سکھ برادری عرصہ دراز سے رمضان المبارک میں مسلمانوں کیلئے افطار کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے اور اجتماعی افطاریوں کا بھی اہتمام کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 795327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش