0
Monday 20 May 2019 17:47

سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا مسودہ جی بی کے عوام کو غلام بنانے کی سازش ہے، مولانا سلطان رئیس

سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا مسودہ جی بی کے عوام کو غلام بنانے کی سازش ہے، مولانا سلطان رئیس
اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیش کیا جانے والا مسودہ یکطرفہ اور گلگت بلتستان کے عوام کو محکوم سے غلام بنانے کی کوشش ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام حقوق اور اختیارات کا مطالبہ کر رہے ہیں جب کہ وفاق کی جانب سے ہمیشہ بدنیتی کا مظاہرہ کیا جاتا رہا ہے ،اب کی بار بھی بجائے سپریم کورٹ کے واضح فیصلے پر عملدرآمد کرانے اور گلگت بلتستان میں پائے جانے والے احساس محرومی کو ختم کرنے کی بجائے ایک بار پھر سے عوام میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کیا جانے والے 15 نکاتی ترمیمی مسودہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ گلگت بلتستان کو مکمل دیوار سے لگا کر وفاقی اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیش کردہ مسودہ کے تحت سپریم کورٹ میں اپیل کا حق نہیں ہے تو جی بی کے اندر سپریم اپیلٹ کورٹ کو بااختیار بنایا جائے، ریٹائرڈ اور کنٹریکٹ کے ججز کی تعیناتی کو روک دیا جائے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے پہلے سے ہی عید کے بعد چیف جج کی تعیناتی کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے مزید کسی آرڈیننس مسلط کرنے کی صورت میں تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے سابقہ تمام تحریکوں سے سخت تحریک چلائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 795331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش