0
Monday 20 May 2019 18:00

تحریک انصاف بلتستان کا سید جعفر شاہ کو صوبائی صدر بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم

تحریک انصاف بلتستان کا سید جعفر شاہ کو صوبائی صدر بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف بلتستان نے جسٹس (ر) سید جعفر شاہ کو صوبائی صدر بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ پی ٹی آئی بلتستان کے عہدیداروں کا اجلاس سکردو میں ہوا، جس میں تمام علاقائی رہنمائوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایک قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی بلتستان جعفر شاہ کو صوبائی صدارت کا عہدہ دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے اور یہ بھی مطالبہ کرتی ہے کہ صوبائی کابینہ میں بلتستان کو بھی نمائندگی دی جائے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ابھی تک جو اشارے مل رہے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صوبائی کابینہ میں بلتستان ریجن کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 795333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب