QR CodeQR Code

تحریک انصاف بلتستان کا سید جعفر شاہ کو صوبائی صدر بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم

20 May 2019 18:00

سکردو میں منعقدہ اجلاس میں ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی بلتستان جعفر شاہ کو صوبائی صدارت کا عہدہ دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے اور یہ بھی مطالبہ کرتی ہے کہ صوبائی کابینہ میں بلتستان کو بھی نمائندگی دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف بلتستان نے جسٹس (ر) سید جعفر شاہ کو صوبائی صدر بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ پی ٹی آئی بلتستان کے عہدیداروں کا اجلاس سکردو میں ہوا، جس میں تمام علاقائی رہنمائوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایک قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی بلتستان جعفر شاہ کو صوبائی صدارت کا عہدہ دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے اور یہ بھی مطالبہ کرتی ہے کہ صوبائی کابینہ میں بلتستان کو بھی نمائندگی دی جائے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ابھی تک جو اشارے مل رہے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صوبائی کابینہ میں بلتستان ریجن کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 795333

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795333/تحریک-انصاف-بلتستان-کا-سید-جعفر-شاہ-کو-صوبائی-صدر-بنانے-کے-فیصلے-خیر-مقدم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org