QR CodeQR Code

کوئی گرائے اس سے پہلے ہی حکومت خود گرجائے گی، مریم نواز

20 May 2019 18:15

پارلیمنٹ آمد پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ پہلی بار پارلیمنٹ آئی ہوں اس سے پہلے کبھی پارلیمنٹ نہیں آئی، ملک کو جمہور کی بالادستی پارلیمان کی بالادستی اور عوام کی بالادستی کے اصولوں پر ہی چلنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت خود ہی گر جائے گی اس سے پہلے کہ کوئی اس کو گرائے۔ پارٹی اجلاس میں شرکت کے لیے مریم نواز پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پہلی بار پارلیمنٹ آئی ہوں اس سے پہلے کبھی پارلیمنٹ نہیں آئی، ملک کو جمہور کی بالادستی پارلیمان کی بالادستی اور عوام کی بالادستی کے اصولوں پر ہی چلنا ہے۔ رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ حکومت مخالف کسی تحریک کی ضرورت نہیں، حکومت کو کسی اپوزیشن یا کسی دشمن کی ضرورت نہیں، حکومت خود ہی گر جائے گی اس سے پہلے کے کوئی اس کو گرائے، عمران خان اور پی ٹی آئی کے پاس جھوٹ ختم ہو تو سچ بولیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی وفاقی، صوبائی اور ضلعی قیادت کا مشاورتی اجلاس راجہ ظفرالحق، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا، ‎پارٹی کی حالیہ تنظیم نو کے بعد اپنی نوعیت کا سب سے بڑا مشاورتی اجلاس بلایا گیا۔ اجلاس میں ‎پارٹی کی سینئر قیادت کے علاوہ قومی اسمبلی اور سینٹ کے ارکان، ‎صوبائی سینئر اور نائب صدور، ضلعی اور نائب صدور نے بھی شرکت کی۔ 


خبر کا کوڈ: 795335

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795335/کوئی-گرائے-اس-سے-پہلے-ہی-حکومت-خود-گرجائے-گی-مریم-نواز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org