0
Monday 20 May 2019 18:38

حکمرانوں نے چند ارب ڈالر کیلئے ملک کو گروی رکھ دیا ہے، اشرف جلالی

حکمرانوں نے چند ارب ڈالر کیلئے ملک کو گروی رکھ دیا ہے، اشرف جلالی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ(ص) و تحریک صراطِ مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا حکمرانوں نے آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط کرکے ملک کو چند ارب ڈالر کیلئے گروی رکھ دیا ہے، آئی ایم ایف کی کڑی شرائط مان لینے سے لاکھوں لوگ مزید غربت کی چکی میں پِس جائیں گے۔ آئی ایم ایف کی غلامی اور قرضوں کے سونامی نے قوم کی آزمائشوں میں طویل اضافہ کر دیا ہے، اس معاہدے کے نتیجے میں صنعتکار، تاجر اور سب سے زیادہ عام آدمی بُری طرح متاثر ہوگا۔ بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمتیں جو پہلے ہی بہت زیادہ ہیں یکم جولائی سے مزید بڑھا دی جائیں گی، کچھ نادیدہ قوتیں پاکستان کو مہنگائی بم سے معاذاللہ تباہ کرنے پر تُلی ہوئی ہیں۔ پاکستان کی معیشت کو تباہ کرکے امریکہ، انڈیا اور اسرائیل مل کر پاکستان پر مکمل کنٹرول چاہتے ہیں۔ ہچکولے کھاتی ہوئی معیشت پر ہچکولے کھاتی ہوئی حکومت کا کنٹرول ختم ہو رہا ہے۔ حکومتی ناتجربہ کاریوں اور عیاریوں نے پوری قوم کو مایوسی کے دلدل میں پھنسا دیا ہے۔ تبدیلی کے سہانے خواب بہت جلد ہی ایک خطرناک مستقبل میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ حکمرانوں کو رمضان المبارک میں اپنی بد اعمالیوں سے توبہ کرکے معیشت کے قرآنی اصول اپنانے چاہیں۔
خبر کا کوڈ : 795339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش