0
Monday 20 May 2019 19:25

سندھ ایڈزستان بن گیا، شیخ رشید

سندھ ایڈزستان بن گیا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سندھ ایڈزستان بن گیا ہے، جو بچہ ٹیسٹ کرانے جاتا ہے، اسے پتا چلتا ہے وہ ایڈز میں مبتلا ہے، انہوں نے 15 روز میں کراچی سرکلر ریلوے چلانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سرکلر ریلوے بحالی کے جائزے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے سندھ حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ لاڑکانہ سمیت سندھ کے غریب عوام کو کیا ملا۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن ایسا آئے گا کہ سندھ کے ویزوں کیلئے میڈیکل چیک اپ کی پابندی لگ جائے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ دنیا میں کہیں اتنے ایڈز کے مریض نہیں، جتنے لاڑکانہ میں ہیں، وہ ایڈستان بن گیا ہے، اس پر وزیر صحت کو استعفی دینا چاہیے، لیکن یہ بے شرم لوگ ہیں، بلاول بھٹو  زرداری ایڈز پر کوئی اشتہار دیں، تو مدد کو تیار ہیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت، کے ایم سی، بلدیہ، میئر اور ہم سب سرکلر ریلوے کو چلانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس عمران خان کے سوا کوئی آپشن نہیں، اپوزیشن کے تمام لیڈر این آر او مانگ رہے ہیں۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ میں نے عمران خان کو کہا تھا کہ دفع کرو این آر او دے دو، لیکن وزیراعظم نے کہا این آر او نہیں دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے کہا تھا یہ لوگ پیسے لگائیں گے، ان کے پاس حرام کا مال ہے، نو نو مہینے سے چھتیس چھتیس کیسز میں ضمانتیں ہو رہی ہیں، ایسا وقت نہ آجائے کہ ضمانتیں بھی نہ ہوں۔ شیخ رشید نے میئر کراچی وسیم اختر، چیف سیکریٹری سندھ کے ہمراہ ٹرالی میں کراچی سٹی اسٹیشن سے وزیر مینشن تک سفر کیا۔ وفاقی وزیر نے اس دوران کے سی آر بحالی کیلئے ریلوے کی زمین سے ہٹائی جانے والی تجاوزات کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریباً 25 ایکڑ ریلوے زمین پر تجاوزات بنائی گئی ہیں، 14 ایکڑ بازیاب کروالی گئی، کراچی سرکلر کی بحالی میں سندھ حکومت کی بھرپور معاونت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 795347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش