0
Monday 20 May 2019 21:58

مولانا فضل الرحمان عیادت کیساتھ عداوت اور سیاست ساتھ لیکر چلتے ہیں، فردوس عاش اعوان

مولانا فضل الرحمان عیادت کیساتھ عداوت اور سیاست ساتھ لیکر چلتے ہیں، فردوس عاش اعوان
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اقتدار سے دوری مولانا فضل الرحمان کو چین نہیں لینے دے رہی، وہ عبادت کے ساتھ عداوت اور سیاست کو ساتھ  لے کر چلتے ہیں۔ آئی ایم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ 70 سالہ گلے سڑے نظام کو ختم کرنے کے لیے اسٹیٹس کو کا خاتمہ کرنا ہوگا، عمران خان اسٹیٹس کو کے آگے دیوار کہ طرح کھڑے ہیں اور نئے پاکستان کی ایک ایک اینٹ اپنے ہاتھ سے رکھ رہے ہیں، ایک طرف ہم پاکستان کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں دوسری طرف کچھ نااہل سیاستدان پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اور پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ روز ایسے ہی نااہل سیاست دانوں کا ایک افطار پر گٹھ جوڑ ہوا، جو رمضان میں اللہ کی رضا کی بجائے عمران خان کے بعض میں اکٹھے ہوئے، اقتدار سے دوری مولانا فضل الرحمان کو چین نہیں لینے دے رہی، ان کے سینے میں عوام کا نہیں، اقتدار کا درد ہے اور وہ عبادت کے ساتھ عداوت اور سیاست کو ساتھ لے کرچلتے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے ایک بیانیہ متعارف کروایا کہ ووٹ کو عزت دو، اصل مسئلہ ووٹ نہیں، نوٹ ہے، ووٹ کی حرمت کی آڑ میں نوٹ کو تحفظ اور عزت دینے کی بات ہو رہی ہے، ان کا اصل مقصد ووٹ کو عزت دینا نہیں ہے بلکہ کرپشن کو عزت دینا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حالات و واقعات کے مطابق (ن) لیگ کے بیانیے بھی بدلتے رہتے ہیں، آجکل ان کا بیانیہ صرف ایک ہے کہ ہمیں جانے دو، دراصل (ن) لیگ دو بیانیوں میں پھنس گئی ہے جس پر دونوں بھائیوں کے مابین بھی اتفاق نہیں، شہباز شریف اپنے بیانیے سمیت لندن میں جبکہ نوازشریف اپنے بیانیے سمیت جیل میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 795376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب