QR CodeQR Code

اسمبلیوں سے استعفوں سمیت متحدہ اپوزیشن کے فیصلوں پر تمام جماعتیں عمل کریں گئیں، شائستہ پرویز ملک

21 May 2019 01:00

نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ حکومت حزب اختلاف کی ایک افطاری سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، حکومت کو بھی چاہیے اپنے اتحادیوں کو افطار پارٹی دے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنماء شائستہ پرویز ملک نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیڈر صرف تحریک شروع کرتے ہیں لیکن ان کا رخ عوام ہی طے کرتے ہیں، حکومت جو مرضی کہہ لے لیکن حقیقت یہ ہے کہ عوام مہنگائی سے تنگ ہیں۔ لیگی رہنماء نے کہا کہ عوام کی خواہش پر تحریک چلانے جارہے ہیں، متحدہ حزب اختلاف جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر تمام جماعتیں عمل کریں گی چاہیں اسمبلیوں سے مستعفی ہی کیوں نہ ہونا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کے نظریات مختلف ہیں، لیکن عوام کی بھلائی کیلئے سب جماعتیں ایک نقطے پر متفق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی سے تنگ ہیں اوراب ایک قیادت چاہتے ہیں جو اس کی رہنمائی کرے۔ شائستہ پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومت حزب اختلاف کی ایک افطاری سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، حکومت کو بھی چاہیے اپنے اتحادیوں کو افطار پارٹی دے۔
 


خبر کا کوڈ: 795391

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795391/اسمبلیوں-سے-استعفوں-سمیت-متحدہ-اپوزیشن-کے-فیصلوں-پر-تمام-جماعتیں-عمل-کریں-گئیں-شائستہ-پرویز-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org