0
Monday 20 May 2019 21:48
معاشی دہشتگردی اور قتل و غارت کی دھمکیوں سے ایران کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا

کبھی کسی ایرانی کو دھمکی نہیں دینا بلکہ اسے عزت دینا، جواد ظریف کا ٹرمپ کو مشورہ

ایرانی صدیوں سے کھڑے ہیں جبکہ ہمارے مقابلہ میں جارحانہ عزائم دکھانے والوں کا خاتمہ ہوگیا
کبھی کسی ایرانی کو دھمکی نہیں دینا بلکہ اسے عزت دینا، جواد ظریف کا ٹرمپ کو مشورہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ معاشی دہشت گردی اور قتل و غارت کی دھمکیوں سے ایران کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ٹوئٹر" پر بیان جاری کرتے ہوئے جواد ظریف نے کہا کہ ٹیم بی کی جانب سے اکسائے جانے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو امید ہے کہ جو الیگزینڈر اور چنگیز خان سمیت دیگر ظالم حکمراں حاصل کرنے میں ناکام رہے، وہ اسے حاصل کر لیں گے، ایران تمام ظالموں کے خلاف ہزار سالوں سے کھڑا ہے جبکہ تمام ظلم کرنے والے ختم ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی دہشت گردی اور قتل و غارت کی دھمکیوں سے ایران کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کبھی کسی ایرانی کو دھمکی نہیں دینا بلکہ عزت دینا، یہ کام کرتی ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے جواد ظریف نے کہا کہ ٹیم بی کی جانب سے اکسائے جانے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو امید ہے کہ جو الیگزینڈر اور چنگیز خان سمیت دیگر ظالم حکمراں حاصل کرنے میں ناکام رہے، وہ اسے حاصل کر لیں گے، ایران تمام ظالموں کے خلاف ہزار سالوں سے کھڑا ہے جبکہ تمام ظلم کرنے والے ختم ہوچکے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ایرانی صدیوں سے کھڑے ہیں جبکہ ہمارے مقابلہ میں جارحانہ عزائم دکھانے والوں کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ معاشی دہشت گردی اور نسلی تطہیر کے بیانات لگا کر ہمارا خاتمہ نہیں کیا جا سکتا۔
Goaded by #B_Team, @realdonaldTrump hopes to achieve what Alexander, Genghis & other aggressors failed to do. Iranians have stood tall for millennia while aggressors all gone. #EconomicTerrorism & genocidal taunts won t "end Iran". #NeverThreatenAnIranian. Try respect—it works!
— Javad Zarif (@JZarif)
May 20, 2019
خبر کا کوڈ : 795396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش