0
Tuesday 21 May 2019 03:16

کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی، ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی، ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزموں کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے، ٹارگٹ کلرز کی شناخت عاقب گولڈن اور عامر بھیا کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ایس پی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم عاقب ٹارگٹ کلنگ، دہشتگردوں کو اسلحہ فراہم کرنے میں ملوث جبکہ ملزم عامر ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔
خبر کا کوڈ : 795400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب