0
Tuesday 21 May 2019 21:12

حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں تکلیف دی ہے، صاحبزادہ حامد رضا

حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں تکلیف دی ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے آٹھ مہینوں میں عوام کو ریلیف نہیں تکلیف دی ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان کے وعدوں کے منافی ہے۔ عوام کے مسائل بڑھا کر اقتدار کے استحکام کی توقع رکھنا عبث ہے، نئے صوبوں پر سیاست ہو رہی ہے۔ نئے صوبے لسانی نہیں انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں۔ قوم عمران خان سے مایوس ہو چکی ہے، بجٹ کے بعد مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، نئے وفاقی بجٹ میں عوام کو ریلیف نہ ملا تو غربت سے تنگ آئے ہوئے لوگ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ آئی ایم ایف کی معاشی غلامی اقتصادی مسائل کی جڑ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے المرکز الاسلامی شاد باغ لاہور میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے بیرونی قرضوں میں 666 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت سے ملک سنبھالا نہیں جا رہا۔ مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔ اپوزیشن عوامی مسائل پر زوردار آواز اٹھائے۔ حکومتی نااہلی کی انتہا ہو چکی ہے۔ آئی ایم ایف سے معاہدے کے کالے بادل برسنے لگے ہیں۔ قوم آئی ایم ایف کا تیار کیا ہوا بجٹ قبول نہیں کرے گی۔ نئے بجٹ میں بڑے سرکاری افسروں کی تنخواہیں کم اور چھوٹے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ تعلیمی بجٹ میں اضافہ بھی ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 795406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش