0
Tuesday 21 May 2019 10:16

بھارتی فوج کی بربریت سے متعلق انسانی حقوق کی تنظیموں کے تہلکہ خیز انکشافات

بھارتی فوج کی بربریت سے متعلق انسانی حقوق کی تنظیموں کے تہلکہ خیز انکشافات
اسلام ٹائمز۔ قابض بھارتی فوج کی کشمیریوں پر ظلم کی انتہا سے متعلق انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں ظلم و بربریت کے تہلکہ خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج اور سیکیورٹی فورسز گزشتہ 30 سال سے آزادی کی تحریک کو دبانے میں لگی ہیں۔ کشمیریوں کو جسمانی اور ذہنی اذیت پہنچانے کے وہ تمام حربے استعمال کئے جا رہے ہیں، جن کو عالمی قوانین کے تحت غیرانسانی اور غیرقانونی قرار دیا جاتا ہے۔

لاپتہ نوجوانوں کے والدین کی تنظیم اور جموں و کشمیر کی سول سوسائٹی کے اتحاد کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق 432 قیدیوں پر تشدد کے واقعات پر تحقیق کی گئی، ان میں سے 40 واقعات میں قیدی جسمانی تشدد سے ہلاک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق 190 قیدیوں کو برہنہ کرکے تشدد کیا گیا، 326 افراد کو ڈنڈوں، لوہے کی راڈوں، چمڑے کے ہنٹر اور بیلٹ سے مارا پیٹا گیا، ان میں سے 169 کو رولر ٹارچر کا نشانہ بنایا گیا اور واٹر بورڈنگ کا حربہ 24 قیدیوں پر آزمایا گیا۔ قیدیوں کے سروں کو پانی میں ڈبو کر تشدد کرنے کے 101 واقعات ہوئے، 231 کے جسم کے نازک حصوں پر کرنٹ لگایا گیا، 121 قیدیوں کو سر کے بل چھت سے لٹکایا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ تشدد کے شکار ہونے والے قیدیوں میں 301 خواتین، طلبہ، کم عمر بچے، سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکن اور صحافی شامل تھے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ تشدد اور بربریت کا یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 795418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش